ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُترکنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہوتے ہی ہٹائے گئے سیاسی اشتہار اور ہورڈنگس

اُترکنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہوتے ہی ہٹائے گئے سیاسی اشتہار اور ہورڈنگس

Thu, 29 Mar 2018 00:40:57    S.O. News Service

بھٹکل 28؍مارچ (ایس او نیوز)اسمبلی انتخابات کے کیلنڈر آف ایوینٹس کا اعلان اور انتخابی ضابطۂ اخلاق کے لاگو ہوتے ہی بھٹکل سمیت ضلع شمالی کینرا کے مختلف شہروں جیسے ڈانڈیلی، یلاپور،کمٹہ، کاروار وغیرہ سے سیاسی بیانرس اور ہورڈنگس ہٹانے کا کام ضلع اور تعلقہ انتظامیہ کے ذریعے شروع ہوگیا ہے۔

ہر شہر اور قصبے سے ایسے اشتہار اور بیانرس ہٹائے جارہے ہیں جس میں سرکاری اسکیموں کا اعلان ، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے اشتہار اور وزیراعلیٰ سمیت دیگر اور وزرأ اور اراکین اسمبلی کی تصاویر شامل ہیں۔اس کے علاوہ سرکاری ترقیاتی کاموں کی تشہیر والے جو اشتہار کے ایس آر ٹی سی بسوں اور اسٹانڈس پر لگائے گئے تھے انہیں بھی ہٹادیا گیا ہے۔


Share: